راولاکوٹ‘ متعدد علاقے شدید برفباری کے باعث بند ‘ سڑکوں کی بندش کے باعث غذائی قلت کا خطرہ

منگل 17 جنوری 2017 20:56

راولاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جنوری2017ء) حسین کوٹ ، ترپی چھوٹا گلہ روڈ شدید برفباری کے بعد دوبارہ ٹریفک کیلئے نہ کھل سکی جبکہ بالائی علاقوں داتوٹ، بیڑ یں ، ہورنہ میرہ ،کھیریاں کا رابطہ بھی تاحال شہر سے بحال نہ ہوسکا ۔

(جاری ہے)

بالائی علاقوں میں سڑکوں کی بندش کے باعث غذائی قلت کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے مقامی ، عوامی ، اور سماجی حلقوں نے محکمہ شاہرات کی غفلت ، لاپرواہی پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سڑکیں کھولنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامقات کیے جائیں اور محکمہ شاہرات کے غفلت برتنے والے آفیسران و اہلکاران کے خلاف کاروائی کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :