کسٹمز انٹیلی جنس کا ملتان روڈ پر چھاپہ،گاڑیوں کے کیبنز کی آڑ میں سمگل شدہ آٹو پارٹس کی بھاری کھیپ لے کر آنے والے دوٹرک تحویل میں لے لئے

منگل 17 جنوری 2017 20:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جنوری2017ء) کسٹمز انٹیلی جنس کا ملتان روڈ پر چھاپہ،گاڑیوں کے کیبنز کی آڑ میں سمگل شدہ آٹو پارٹس کی بھاری کھیپ لے کر آنے والے دوٹرک تحویل میں لے لئے۔تفصیلات کے مطابق کسٹمز انٹیلی جنس کی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کوئٹہ سے آنے والے ٹی کے ایف زیرو تھری ایٹ اور ٹو سکس فور نمبر ٹرک قبضہ میں لے لیئے ہیں۔

دونوں ٹرکوں میں ٹرکوں اور مزدوں کے کیبنز کے نیچے آٹو پارٹس کی بھاری کھیپ برآمد ہوئی ہے کسٹمز انٹیلی جنس حکام کے مطابق کیبنز کی آڑ میں آٹو پارٹس کی بھاری کھیپ بلال گنج مارکیٹ میں سپلائی کیلئے لائی جارہی تھی کسٹمز انٹیلی جنس کی ٹیم نے ڈائریکٹر زیبا حئی اظہر کی ہدایت پر کارروائی کرتے ہوئے ٹرکوں سے برآمد ہونے والا سامان ضبط کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

کسٹمز انٹیلی جنس کی چھاپہ مار ٹیم میں ڈپٹی ڈائریکٹرعلی زیب خان ،سپرنٹنڈنٹ وقارچیمہ اورانسپکٹرملک مبین شامل تھے کسٹمز انٹیلی جنس حکام کے مطابق ٹرکوں میں عبدالرحمن خان کا ایک کروڑ روپے مالیت کا سامان بلال گنج مارکیٹ لایا جارہا تھا۔دوسری جانب تحویل میں لئے گئے ٹرکوں کے ڈرائیورز کا کہنا ہیکہ یہ سامان قانونی طریقے سے امپورٹ کیا گیاہے اور وہ جلد دستاویزات کسٹمز انٹیلی جنس حکام کو پیش کردیں گے۔

متعلقہ عنوان :