کوئٹہ ، تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے این این آئی کوئٹہ کے بیورو چیف عاشق علی بٹ شدیدزخمی

سول ہسپتال کے ٹراما سینٹر منتقل ، کندھے کی ہڈی ٹوٹ گئی ،جسم کے مختلف حصوں پر شدید چوٹیں آئیں

منگل 17 جنوری 2017 21:00

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2017ء) کوئٹہ میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے سینئر صحافی اوراین این آئی کے بیورو چیف عاشق علی بٹ زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کوکوئٹہ کے علاقے زرغون روڈ پر تیز رفتار گاڑی نے سینئر صحافی اور این این آئی کے بیورو چیف عاشق علی بٹ کو ٹکر مار دی جس سے وہ شدیدزخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر سول ہسپتال کے ٹراما سینٹر منتقل کردیا گیا۔عاشق علی بٹ کی کندھے کی ہڈی ٹوٹ گئی اور جسم کے مختلف حصوں پر شدید چوٹیں آئیں۔ پولیس نے گاڑی ڈرائیور کو گرفتار کرکے مزید کارروائی شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :