فاروق ستار نے الیکشن کمیشن سے وفاداریاں تبدیل کرنے والے اراکین اسمبلی کی رکنیت ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا

muhammad ali محمد علی منگل 17 جنوری 2017 19:52

کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17جنوری2017ء) فاروق ستار نے الیکشن کمیشن سے وفاداریاں تبدیل کرنے والے اراکین اسمبلی کی رکنیت ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے. تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کی جانب سے کراچی کے علاقے پی آئی بی میں اہم پریس کانفرنس کی گئی۔

(جاری ہے)

پریس کانفرنس میں فاروق ستار نے الیکشن کمیشن سے اہم مطالبہ کیا۔ فاروق ستار نے مطالبہ کیا ہے کہ وفاداریاں تبدیل کرنے والے اراکین اسمبلی کی رکنیت ختم کی جائے۔