پشاور یونیورسٹی سیل فار فاٹا سٹڈیز کے زیر اہتمام دو روزہ قومی کانفرنس شروع

منگل 17 جنوری 2017 21:06

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2017ء) پشاور یونیورسٹی سیل فار فاٹا سٹڈیز کے زیر اہتمام فاٹا پر دو روزہ قومی کانفرنس جامعہ کے آرکیالوجی میوزیم ہال میں شروع ہوئی۔ کانفرنس کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ایڈیشنل آئی جی اختر علی شاہ تھے۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر جامعہ پشاور پروفیسرڈاکٹر محمد رسول جان اور دیگر شرکاء بھی اس موقع پر موجود تھے۔ا س موقع پر اختر علی شاہ نے کہا کہ فاٹا کے عوام کو قومی دھارے میں لانا ضروری ہے تاکہ فاٹا کے عوام یکساں شہری کی حیثیت سے اپنا کردار ادا کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی پھیلانے کا فاٹا کے عوام کے بارے میں تاثر غلط ہے اور ضرورت اس امر کی ہے کہ تعلیم اور روز گار کے مناسب مواقع فراہم کئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :