ایس ایس پی آپریشنز پشاور کا تھانہ تہکال کا اچانک دورہ

منگل 17 جنوری 2017 21:06

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2017ء) ایس ایس پی آپریشنز پشاور نے تھانہ تہکال کا اچانک دورہ کیا دورے کے موقع پرانہوں نے سکیورٹی انتظامات،حوالات اور مالخانہ چیک کیا علاوہ ازیں انہوں نے مکمل ریکارڈ اور نفری کے حولے سے بھی جائزہ لیا اور رجسٹر برائے گزٹڈ افسران میں اپنے تاثرات کا اندراج بھی کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ تہکال کے دورے کے موقع پر ایس ایس پی آپریشنز پشاور سجادخان نے سکیورٹی کی مکمل انتظامات اور اہلکاروں کے رہائشی بیرک ،حولات اور مالخانے کا اطمینان سے جائزہ لیا اس موقع پر ڈی ایس پی ٹائون سیف اللہ خان ،ایس ایچ اوتہکال نعیم حیدر اور دیگر پولیس افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے علاوہ ازیں ایس ایس پی آپریشنز نے ریکارڈ مختلف رجسٹرات چیک کئے اور نفری کے بارے میں معلومات حاصل کی اور مقامی پولیس افسران کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اہلکاروں کو ہر قسم کی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے ایس ایس پی آپریشنز نے کہا کہ سکیورٹی انتظامات میں غفلت اور کوتاہی ہر گز برداشت نہیں ہوگی انہوں نے رجسٹرڈ برائے گزٹڈ افسران( رجسٹر ڈ نمبر13) میں اپنے تاثرات کا اندراج کیا۔

متعلقہ عنوان :