مولانا سلیم اللہ خان کا سانحہ ارتحال عالم اسلام کیلئے عظیم نقصان ہے،متحدہ علما محاذ

منگل 17 جنوری 2017 21:13

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جنوری2017ء) متحدہ علما محاذ پاکستان میں شامل مختلف مکاتب فکرکے علما مشائخ چیئرمین علامہ عبدالخالق فریدی ، بانی سیکریٹری جنرل مولانا محمد امین انصاری، نائب صدر علامہ سید سجاد شبیر رضوی سمیت پروفیسر حافظ محمد سلفی ، علامہ مرزا یوسف حسین، ڈاکٹر مبشر عالم،مولانا انتظارالحق تھانوی، مفتی محمد بخاری، مولانا قاری اللہ داد ، مولانا سلیم اللہ ترکی، علامہ علی کرارنقوی، علامہ عبداللہ غازی ودیگر نے وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے صدر فاضل دارالعلوم دیوبند شیخ الحدیث مولانا سلیم اللہ خان کے سانحہ ارتحال پر اپنے گہرے رنج و غم اور دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ مولانا سلیم اللہ کے سانحہ ارتحال سے عالم اسلام خصوصا پاکستان کے لاکھوں علما و طلبا اور عقیدت مند حق گو اعتدال پسند، عاشق رسولﷺ، عالم دین سے محروم ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

مولانا مرحوم کی اتحاد بین المسلمین سمیت علمی، دینی، فقہی، حدیثی، تصنیفی، اصلاحی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھاجائے گا۔ مولانا مرحوم نے اسلام دینی مدارس کے خلاف ہر دور میں ظالم جابر حکمراں اور سیکولر لادین قوتوں کی سازشوں کا مقابلہ کیا۔ دریں اثنا متحدہ علما محاذ پاکستان کے مرکزی سیکریٹریٹ گلشن اقبال میں مولانا سلیم اللہ خان کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی و دعائے مغفرت کی گئی۔

متعلقہ عنوان :