جماعت اسلامی کے رہنمائوں کا مولانا عبدالحفیظ مکی اور مولانا سلیم اللہ خان کے انتقال پر اظہار افسوس

منگل 17 جنوری 2017 21:16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2017ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق ، سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ ، قائم مقام سیکرٹری جنرل حافظ ساجد انور، نائب امراء پروفیسر خورشید احمد ،حافظ محمد ادریس ، اسد اللہ بھٹو ، راشد نسیم ، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ، میاں محمد اسلم اور پروفیسر محمد ابراہیم نے انٹر نیشنل ختم نبوت کے مرکزی امیر مولانا عبدالحفیظ مکی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ مولانا عبدالحفیظ نے پوری زندگی عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ اور اسلام کی اشاعت میں گزاری ہے ۔

(جاری ہے)

جماعت اسلامی کے رہنمائوں نے مولانا عبدالحفیظ مکی کی بلندی درجات کی دعا اور پسماندگان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیاہے ۔ جماعت اسلامی کے رہنمائوں نے ممتاز عالم دین ،شیخ الحدیث مولانا سلیم اللہ خان کے انتقال پر بھی گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :