کارکنان ہنگامی بنیادوں پر اپنے شناختی کارڈ کے حصول کو فی الفور یقینی بنائیں اور اپنے خاندان کی رجسٹریشن جلد از جلد کروائیں تاکہ آنے والے مردم شماری میں حصہ لینے کے لئے بھرپور تیاری کرسکیں، بی این پی جعفرآباد کے سابق صدحسان احمد کھوسہ اور دیگر کا مشترکہبیان

منگل 17 جنوری 2017 21:19

حمیدآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جنوری2017ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے کارکنان ہنگامی بنیادوں پر اپنے شناختی کارڈ کے حصول کو فی الفور یقینی بنائیں اور اپنے خاندان کی رجسٹریشن جلد از جلد کروائیں تاکہ آنے والے مردم شماری میں حصہ لینے کے لئے بھرپور تیاری کرسکیں ان خیالات کا اظہار بی این پی جعفرآباد کے سابق صدر احسان احمد کھوسہ،تحصیل اوستہ محمد کے سابق صدر میر بختیار مری،سابق سٹی صدر مرادبلوچ،حنیف بلوچ ودیگر نے کہا کہ پارٹی کے کارکنان ہنگامی بنیادوں پر اپنے قومی شناختی کارڈ کے حصول کو فی الفور یقینی بنائیں اور اپنے خاندان کی رجسٹریشن جلد از جلد کروالیں تاکہ آنے والے مردم شماری کے لئے بھرپور تیاری کرسکیں۔

انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں باالخصوص پارٹی کے کارکنان اپنے عزیزواقارب اور ہمدردوں سے بھی رابطہ جاری رکھیں تاکہ آنے والے ممکنہ مردم شماری میں بھر پور شرکت ممکن ہوسکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں کسی بھی کارکن کو اس سلسلے میں کسی قسم کی مشکلات درپیش ہوں تو وہ اپنے یونٹ سیکریٹری،ضلع اور تحصیل کے سابق عہدیداران کی معاونت حاصل کریں ۔

تاکہ مردم شماری کے سلسلے میں پیش آنے والی ہر مشکل کو حل کیا جاسکے۔اور باالخصوص ان سازشوں کا قلع قمع کیا جاسکے جو بلوچ قوم کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی خاطر تیار کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ کارکنان ممکنہ مردم شماری کو ایک چیلنج سمجھ کر انے شناختی کارڈ کے حصول کو یقینی بنائیں اور اپنے علاقے میں دیگر افراد کو اس کی اہمیت سے روشناس کروایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :