سندھ میں رینجرز کے اختیارات میںتوسیع کی جائے لگتا ہے پاناما کا اصل فیصلہ عوام کی عدالت میں ہو گا برما ، فلسطین اور مقبوضہ کشمیر انسانی حقوق کے قبرستان بن چکے ہیں

تنظیم المدارس اہلسنت پاکستان بلوچستان کے صدر سر دار مولانا محمد وزیر القادری

منگل 17 جنوری 2017 21:23

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جنوری2017ء) تنظیم المدارس اہلسنت پاکستان بلوچستان کے صدر سر دار مولانا محمد وزیر القادری نے کہا ہے کہ سندھ میں رینجرز کے اختیارات میںتوسیع کی جائے لگتا ہے پاناما کا اصل فیصلہ عوام کی عدالت میں ہو گا برما ، فلسطین اور مقبوضہ کشمیر انسانی حقوق کے قبرستان بن چکے ہیں حکومت نے پیٹرول مہنگا کرکے عوامی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے سی پیک منصوبہ پر چھوٹے صوبوں کے تحفظات دور کئے جائیں اندرون سندھ کے ہاری شدید محرومیوں کا شکار ہیں پیپلز پارٹی غریب سندھیوں سے ووٹ لیتی ہے لیکن ان کے مسائل حل نہیں کرتی سردار مولانا محمد وزیر القادری نے مزید کہا کہکرپٹ حکمرانوں کے اقتدار کا سورج ہمیشہ کیلئے غروب ہونیوالا ہے حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں سے غریبوں کے مسائل میںاضافہ کیا ہے اپوزیشن جماعتیں متحد ہوکر حکومت کے عوام دشمن اقدامات کے خلاف آواز اٹھائیں برما ، کشمیر اور فلسطین میں مسلمانوں پر ہونیوالے ظلم پر اقوام متحدہ کی خاموشی افسوسناک ہے فوجی عدالتوں کے معاملہ پر سیاسی جماعتوں کی بلیک میلنگ کی سیاست افسوسناک ہے دہشتگردی کے ایشو پر سیاست نہیں ہونی چاہیئے سندھ حکومت رینجرز کے اختیارات کی مدت میں توسیع کے معاملے میں تاخیر ی حربے استعمال نہ کرے رینجرز نے کراچی میں ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری کے خاتمے کیلئے اہم کردار ادا کیا ہے۔