سندھ ہائی کورٹ ، صوبائی وزیر لائیو اسٹاک محمد علی ملکانی کی عمرے پر جانے کی درخواست پر فیصلہ موخر

منگل 17 جنوری 2017 21:36

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2017ء) سندھ ہائی کورٹ نے صوبائی وزیر لائیو اسٹاک محمد علی ملکانی کی عمرے پر جانے کی درخواست پر فیصلہ موخر کرتے ہوئے سماعت 7فروری تک ملتوی کردی ہے ۔منگل کو سندھ ہائی کورٹ میں صوبائی وزیر لائیواسٹاک محمد علی ملکانی کے خلاف نیب کی انکوائری سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی ۔

(جاری ہے)

محمد علی ملکانی نے درخواست میں موقف اختیارک یا کہ میرے خلاف نیب کی انکوائری غیر قانونی ہے اس کو روکا جائے ۔

نیب مجھے بلاجواز ہراساں کررہی ہے ۔عدالت سے استدعا ہے کہ مجھے عمرے پر جانے کی اجازت دی جائے ۔دوران سماعت جسٹس فاروق شاہ نے ریمارکس دیئے کہ عمرہ کرنا لازم ہے کیا ۔آپ یہیں گناہوں کی معافی مانگ لیں ۔عدالت نے عمرے پر جانے کی درخواست پر فیصلہ موخر کرتے ہوئے کیس کی سماعت 7فروری تک ملتوی کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :