کراچی : پاکستان قومی موومنٹ کا جلسہ کیس کی سماعت

سندھ ہائی کورٹ نے کمشنر کراچی اور ڈپٹی کمشنر سمیت دیگر کو نوٹس جاری کردیا، سماعت 7فروری تک ملتوی کردی

منگل 17 جنوری 2017 21:36

کراچی : پاکستان قومی موومنٹ کا جلسہ کیس کی سماعت
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2017ء) کراچی میں پاکستان قومی موومنٹ کی جانب سے 21 جنوری کو ہونے والے جلسے کے معاملے پرسندھ ہائی کورٹ نے کمشنر کراچی اور ڈپٹی کمشنر سمیت دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 7فروری تک ملتوی کردی ہے جبکہ عدالت نے آئندہ سماعت پر درخواست گزار سے پاکستان قومی موومنٹ جماعت کا رجسٹریشن سرٹیفیکیٹ بھی طلب کرلیاہے۔

(جاری ہے)

منگل کو سندھ ہائی کورٹ میں پاکستان قومی موومنٹ کی جانب ریلی نکالنے کی اجازت کے حوالے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔دوران سماعت عدالت نے کمشنر کراچی اور ڈپٹی کمشنر سمیت دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 7فروری تک ملتوی کردی ہے جبکہ عدالت نے آئندہ سماعت پر درخواست گزار سے پاکستان قومی موومنٹ جماعت کا رجسٹریشن سرٹیفکیٹ بھی طلب کرلیا۔واضح رہے کہ پاکستان قومی موومنٹ کے چیئرمین اقبال کاظمی نے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی ، جس میں موقف اختیار کیاگیا کہ انہیں کراچی میں ریلی نکالنے کی اجازت دی جائے۔

متعلقہ عنوان :