سندھ ہائی کورٹ کاٹنڈو جام ٹول ٹیکس سے متعلق فیصلہ، ٹول پلازہ سے پانچ کلو میٹر کی حدود میں رہنے والوں سے ٹیکس نہ لیا جائے ، ٹنڈو جام کے باشندوں سے 10روپے ٹول ٹیکس لینے کی ہدایت

منگل 17 جنوری 2017 21:38

حیدر آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2017ء) سندھ ہائی کورٹ نے ٹنڈو جام ٹول ٹیکس سے متعلق فیصلہ سنادیا،ٹنڈو جام کے باشندوں سے 50کے بجائی10روپیہ ٹیکس لینے اور 5کلو میٹر کی حدود میں ٹیکس نہ لینے کی ہدایت،سندھ ہائی کورٹ سرکٹ بینچ حیدرآباد نے حیدرآباد و میر پور خاص شاہراہ پرٹنڈو جام کے باشندوں سے ٹول ٹیکس لینے کے خلاف وہاں کے شہریوں کی جانب سے معروف سموں کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہو ئے حکم دیا ہے کہ ٹول پلازہ سے پانچ کلو میٹر کی حدود میں رہنے والوں سے کسی قسم کا ٹیکس نہ لیا جائے جبکہ ٹنڈو جام کے باشندوں سی50روپے کے بجائے 10روپے ٹول ٹیکس لینے کی ہدایت کی ہے ٹنڈو جام کے باشندے حیدرآباد و میر پور خاص شاہراہ کے درمیان ٹول ٹیکس لینے کے خلاف کئی سال سے احتجاج کررہے تھے۔

متعلقہ عنوان :