وزیر داخلہ کی ہدایت پر پٹرولیم لیوی کی معاملے میں جاری تحقیقات میں مزید پیش رفت، ایف آئی اے کی تحقیقات کے نتیجے میں مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب سے ایک ارب 47کروڑ قومی خزانے میں جمع

پٹرولیم لیوی کی مد میں قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچانے والوں کے خلاف بغیر کسی رعایت کاروائی جاری رکھی جائے ، سرکار کو واجب الادا ایک ایک پیسے کا حساب لینا ضروری ہے، چوہدری نثار علی

منگل 17 جنوری 2017 21:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جنوری2017ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی ہدایت پر پٹرولیم لیوی کی معاملے میں جاری تحقیقات میں مزید پیش رفت ایف آئی اے کی تحقیقات کے نتیجے میں مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب سے اب تک ایک ارب سنتالیس کروڑ قومی خزانے میں جمع کرائے جا چکے ہیں۔

(جاری ہے)

وزیر داخلہ چوہدری نثار نے ایف آئی اے لاہور کی کارکردگی کی تعریف کی انہوں نے کہاکہ پٹرولیم لیوی کی مد میں قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچانے والوں کے خلاف بغیر کسی رعایت کاروائی جاری رکھی جائے ۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہاکہ سرکار کو واجب الادا ایک ایک پیسے کا حساب لینا ضروری ہے ۔