فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع بارے پارلیمانی قائدین کے دوسرے اجلاس میں جماعت اسلامی کی غیرحاضری ، کوئی موجود نہ تھا

منگل 17 جنوری 2017 21:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جنوری2017ء) فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کرنے نہ کرنے کے معاملے پر پارلیمانی قائدین کے دوسرے اجلاس میں جماعت اسلامی کی نمائندگی نہیں تھی ، اجلاس سپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں ہوا ۔

(جاری ہے)

جماعت اسلامی کے پارلیمانی رہنما صاحبزادہ طارق اللہ اپنی جماعت کی نمائندگی کے لئے مدعو تھے تاہم وہ دوسرے اجلاس میں شریک نہ ہو سکے ۔ دینی جماعتوں کی نمائندگی مولانا فضل الرحمن نے کی جب کہ پہلے اجلاس میں صاحبزادہ طارق اللہ نے واضح کر دیا تھا کہ جماعت اسلامی نے پہلے بھی فوجی عدالتوں کے قیام کی مخالفت کی تھی اب بھی ہماری وہی پوزیشن ہے ۔ …(م د+ا ع )

متعلقہ عنوان :