پنجاب فوڈاتھارٹی:ہسپتالوں کےکیفے ٹیریازکی چیکنگ،3سیل،60ہزارکے جرمانے
میوہسپتال،کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج،خواجہ سعید ہسپتال کی کینٹینزناقص صفائی اوراشیاءخوردونوش پرسیل،جناح ہسپتال،انمول،شیخ زید اورڈاکٹرزہسپتال کےکیفے ٹیریازکوجرمانے،60کلو ناقص اشاءتلف
ثنااللہ ناگرہ منگل 17 جنوری 2017 20:37
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17جنوری2017ء) :وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پرصحت مند پنجاب پروگرام کے تحت عوام کو صحت مند اور میعاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے پنجاب فو ڈاتھا رٹی کی ٹیموں کی طرف سے اشیاء خوردونوش بنانے اور بیچنے والوں کی چیکنگ جاری ہے۔اس سلسلے ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کی ہدایت پرلاہور میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے شالیمار ٹاؤن میں کوٹ خواجہ سعید ہسپتال (کینٹین) کو برگر بن پر تاریخ اجراء اور تاریخ تنسیخ کی عدم موجودگی، صفائی کے ناقص حالات،کھلی گندی نالیوں، جگہ جگہ مکڑی کے جالوں اور پنجاب فوڈ اتھارٹی لائسنس نہ ہونے کی بنا پر سربمہر کر دیا۔
داتا گنج بخش ٹاؤن میں میوہسپتال، الائیڈ اینڈ کمپنی کیفے ٹیریا کو پہلے سے دی ہدایات پر عمل نہ کرنے اورصفائی کے انتہائی ناقص حالات پر سربمہر جبکہ 35کلو گلے سڑے پھل اور 25 لٹر میٹھی چٹنی موقع پر ضائع جبکہبچہ وارڈ (کیچن) ، میو ہسپتال اورکنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کینٹین (تندور)کو بھی سربمہر کر دیا۔(جاری ہے)
جناح ہسپتال ، زم زم کیفے ٹیریا کو 5ہزار روپے جرمانہ عائد کیااور لائسنس بنوانے کے لیے نوٹس ،میوہسپتال میں چائلڈ وارڈ کینٹین(بسم اللہ جوس کارنر) کو 7ہزار روپے جرمانہ، انمول ہسپتال (کینٹین)کو3ہزار جبکہ شیخ زیدہسپتال کینٹین کو3ہزار روپے جرمانہ اور لائسنس بنوانے کی ہدایات جاری کیں۔
جوہر ٹاؤن میں ڈاکٹر ہسپتال کے مین کیفے ٹیریا کوزائدالمعیادکھانے پینے کی اشیاء کی موجودگی پر 15ہزار روپے جرمانہ،ڈاکٹر ہسپتال میں بسم اللہ فوڈ کو 13ہزار روپے جرمانہ،ایٹریئم شاپ ڈاکٹر ہسپتال لاہور کو2ہزار روپے جرمانہ کیا ۔عزیز بھٹی ٹاؤن اورواہگہ ٹاؤن میں شاہی آئس کریم پاک منٹ کو اشیاء پر نامناسب لیبلنگ اور صفائی کے ناقص انتظامات کی بنا پر 7ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔دروغہ والہ میں جھولے لعل کوزی حلیم کو واشنگ ایریا گندہ ہونے، ملازمین کے ہیڈکورز اور دستانے استعمال نہ کرنے اور کھانے پینے کی اشیاء پر تاریخ اجراء موجود نہ ہونے کی وجہ سے 8ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.