سیکریٹری خارجہ اعزاز چودھری کو واشنگٹن میں پاکستان کا نیا سفیر مقرر کر دیا گیا

muhammad ali محمد علی منگل 17 جنوری 2017 20:49

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17جنوری2017ء) سیکریٹری خارجہ اعزاز چودھری کو واشنگٹن میں پاکستان کا نیا سفیر مقرر کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کی جانب سے کئی بڑے تبادلے کیے گئے ہیں۔ سیکریٹری خارجہ اعزاز چودھری کو واشنگٹن میں پاکستان کا نیا سفیر مقرر کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اعزاز چوہدری کو واشنگٹن میں سفیر مقرر کرنے کے بعد سیکرٹری خارجہ کا عہدہ خالی ہو گیا ہے۔ وزارت خارجہ نے نئے سیکریٹری خارجہ کے لیے وزیر اعظم کو سمری ارسال کردی ہے۔ نئے سیکریٹری خارجہ کیلیے سمری میں عبدالباسط اور سید ابن عباس کا نام شامل ہے۔ جبکہ سمری میں تہمینہ جنجوعہ کا نام بھی شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :