نجکاری کمیشن نے پاکستان اسٹیل ملز کو 30 سال کی لیز پر دینے کی منظوری دے دی

2 کمپنیاں پاکستان اسٹیل کو لیز پر لینے کو تیار ہیں،پاکستان اسٹیل ملزکو لیز پر دینے کا فیصلہ خریدار نہ ہونے کی وجہ سے کیا گیا اسٹیل ملز کو لیز پر دینے کی حتمی منظوری کابینہ کمیٹی نجکاری دے گی،بورڈ نے پاکستان انشورنس کمپنی کی نجکاری کی بھی منظوری دی ہے ، چیئرمین نجکا ری کمیشن محمد زبیرکی نجکاری بو رڈ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو

منگل 17 جنوری 2017 21:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جنوری2017ء) نجکاری کمیشن نے پاکستان اسٹیل ملز کو تیس سال کی لیز پر دینے کی منظوری دے دی ۔نجکا ری کمیشن کے چیئرمین محمد زبیرعمر نے کہاہے کہ2 کمپنیاں پاکستان اسٹیل کو لیز پر لینے کو تیار ہیں،پاکستان اسٹیل ملزکو لیز پر دینے کا فیصلہ خریدار نہ ہونے کی وجہ سے کیا گیا،نج کاری بورڈ نے پاکستان اسٹیل ملز کو لیز پر دینے کی منظوری دی ،پاکستان اسٹیل ملز کو لیز پر دینے کی حتمی منظوری کابینہ کمیٹی نجکاری دے گی،بورڈ نے پاکستان انشورنس کمپنی کی نجکاری کی بھی منظوری دی،پاکستان ری انشورنس کمپنی کی نج کاری کی بھی منظوری دی گئی،کابینہ کمیٹی نج کاری کا اجلاس آئندہ پیر کو ہوگا،کابینہ کمیٹی کو پاکستان اسٹیل لیز پر دینے کی سمری دی جائے گی،اسٹیل ملز کو لیز پر دینے کی حتمی منظوری کابینہ کمیٹی نجی کاری دے گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نج کاری بورڈ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ منگل کو چئیرمین نج کا ری کمیشن محمد زبیر کی صدارت میں نج کاری بورڈ کا اجلاس ہو ا۔ نج کاری کمیشن کے حکام کے مطا بق پاکستان اسٹیل ملز کو تیس سال کی لیز پر دینے کا فیصلہ کیا گیا حتمی فیصلہ کابینہ کی نج کاری کمیٹی کرے گی۔ نج کاری بورڈ نے ایس ایم ای بینک کی نج کاری کی منظوری بھی دے دی۔حکومت پاکستان، سٹیل ملز اور نئے سرمایا کار کے درمیان کنسیشنری معاہدہ ہو گا۔کوئی اثاثہ فروخت نہیں کیا جا سکے۔ صرف مشینری ہی ہینڈاوور کی جا سکے گی۔(و خ )

متعلقہ عنوان :