اسلام آباد،سی آئی اے پولیس کی کارروائی،چوری کی2 مقدمات کو ٹریس کر کے چوری شدہ مال برآمدکر لیا

منگل 17 جنوری 2017 22:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جنوری2017ء) اسلام آباد سی آئی اے پولیس کی کارروائی،چوری کے دو مقدمات کو ٹریس کر کے چوری شدہ مال برآمدکر لیا۔برآمد شدہ مال مجاز عدالت کے حکم پر مالکان کے حوالے کر دیا۔ایس ایس پی اسلام آباد ساجد کیانی کی پولیس ٹیم کو شاباش،نقد انعامات اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق مقدمہ نمبر435 مورخہ 14-12-16بجرم380/34 ت پ تھانہ کوہساردرج رجسٹر ہوا جس میں مدعی شہزادسادان ساکن مکان نمبر29/3Dسٹریٹ 44 سیکٹر F-6/1 اسلام آبادنے بتایا کہ وہ جناح سپر مارکیٹ سے اپنے گھر آیا گاڑی باہر کھڑی کی اور اندر چلا گیا ملزمان جو کہ اس کاپیچھا کر رہے تھے نے اسکی گاڑی کا شیشہ توڑ کر اس میں سے بریف کیس چوری کر لیا جس میں عمانی ریال، طلائی زیورات چیک بک، IDکارڈ و دیگر چیزیں موجود تھیں اور مقدمہ نمبر509مورخہ19-09-15بجرم381ت پ تھانہ مارگلہ جس میں مدعی محمد اورنگزیب خان ہوتی ولد عبدالغفور خان ہوتی ساکن مکان نمبر15 گلی نمبر25سیکٹرF-8/2اسلام آباد نے رپورٹ درج کروائی کہ اس کے گھر دو نوکرانیاں کام کرنے آئیں اور دوران صفائی گھر سے طلائی زیورات ڈائمنڈ لگے ہوئے چوری کر کے غائب ہو گئیں ۔

(جاری ہے)

دونوں مقدمات کی تفتیش ایس ایس پی (آپریشنز)اسلام آباد نے ڈی ایس پی سی آئی اے بشیر احمد نون معہ ٹیم SIمحمد تحسین ،ASIظفر اقبال معہ کنسٹیبلان صابر علی، محمد جہانگیر ،سمیع اللہ اور ASIرانا تسنیم احمد معہ سکارڈ کے سپرد کی جنہوں نے تکنیکی بنیادو ں پر دونوں مقدمات کو ٹریس کر کے 08 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ملزمان سے تھانہ کوہسار کے مقدمہ میں مال مسروقہ ( عمانی ریال مالیتی33لاکھ روپی) اور( طلائی زیورات جن پر ڈائمنڈ لگے ہوئے مالیتی 19لاکھ ) IDکارڈ، چیک بک ،مال مسروقہ بازیافتہ کل مالیتی تقریباً52لاکھ روپے برآمد کر لیا جبکہ وارداتوں میں استعمال ہونے والی رینٹ کی کرولا XLIکار حسب ضابطہ قبضہ پولیس میں لی ۔

اسی طرح تھانہ مارگلہ کے مقدمہ میں مال مسروقہ طلائی زیورات ڈائمنڈ لگے ہوئے ، نقدی6 لاکھ ،کل مالیتی تقریباً75لاکھ روپی برآمد کر لیا ۔مجاز عدالت کے حکم پر ڈی ایس پی سی آئی اے نے برآمد شدہ مال ان کے اصل مالکان کے حوالے کر دیا ۔ایس ایس پی (آپریشنز)اسلام آباد ساجد کیانی نے سی آئی اے پولیس ٹیم کو ان کی بہترین کارکردگی پر شاباش دی اور ان کے لئے نقدانعامات اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا۔

متعلقہ عنوان :