نئی نسل کی اچھی تربیت ہماری سماجی اور مذہبی ذمہ داری ہے،خاتون اول بیگم ممنون حسین

منگل 17 جنوری 2017 22:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2017ء) پاکستان کی خاتون اول بیگم ممنون حسین نے کہا ہے کہ نئی نسل کی اچھی تربیت ہماری سماجی اور مذہبی ذمہ داری ہے۔ نئی نسل کو قران و سنت سے راہنماء یحاصل کرنی چاہیے ۔ مثالی معاشرہ کی تسکیل کیلئے ہمیں مل کر کام کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

منگل کے روز اسلام آباد ماڈل کالج فارگرلز کی طالبات نے پاکستان کی خاتون اول بیگم ممنون حسین سے ملاقات کی‘ ملاقات کے دوران طالبات سے گفتگو کرتے ہوئے خاتون اول بیگم ممنون حسین نے کہا کہ نئی نسل کی اچھی تربیت ہماری سماجی اور مذہبی ذمہ داری ہے‘ اخلاق کی درستگی مسلسل عمل ہے۔

جو عمر بھر جاری رہتا ہے مثالی معاشرہ کی تشکیل کیلئے ہمیں مل کر کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ نئی نسل کو قران و سنت سے راہنمائی حاصل کرنی چاہی یتعلیم کا مقصد تعلیم حاصل کرنا نہیں بلکہ شخصیت سازی کوبہتر کرنا ہے۔ (عابد شاہ)

متعلقہ عنوان :