راولپنڈی، منشیات اور دیگر ممنوعہ اشیا کی فراہمی کا دھندہ مستقل بنیادوں پر جاری

سال2016کے دوران جیل انتظامیہ کی مبینہ ملی بھگت سے 151حوالاتیوں اور قیدیوں سے ہیروئن، چرس ،موبائل فون ،یو ایس بی ڈیوائس ،سم کارڈزاور نقدی برآمد

منگل 17 جنوری 2017 22:26

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2017ء) سینٹرل جیل اڈیالہ میںتمام تر دعوئوں اور پابندیوں کے باوجود منشیات اور دیگر ممنوعہ اشیا کی فراہمی کا دھندہ مستقل بنیادوں پر جاری ہے سال2016کے دوران جیل انتظامیہ کی مبینہ ملی بھگت سے مجموعی طور پر151حوالاتیوں اور قیدیوں سے ہیروئن، چرس ،موبائل فون ،یو ایس بی ڈیوائس ،سم کارڈزاور نقدی برآمد کی گئی جس میں 29اسیران سے ہیروئن،47سے چرس،24سے موبائل سمیں ،7سے موبائل اور باقی اسیران سے بھاری نقدی برآمد کی گئی ذرائع کے مطابق گزشتہ سال محمد ثاقب سے پانی کی بوتل میں ایک لٹر شراب،بارک نمبر7/8میںشکیل اور رشیدسے چرس ،عبدالرحمان کی ٹوٹی ہوئی ٹانگ سے چرس ،بارک نمبر3/3میں بادشاہ اور الطاف سے چرس ،زبیر عباس کی جیب سے چرس، سفیر کی جیب سے چرس، عثمان کے منہ سے ہیروئن کے کیپسول ،عقیل حیدر کی جیب سے چرس، قیصر کے گلے میں پہنے میں تعویذ سے ہیروئن ، مزمل شاہ کی شلوار کے ساتھ لگی پیپر پن سے ہیروئن، وہاب کے سامان سے ہیروئن ،نوبہار سے ہیروئن فیاض کے منہ سے چرس اور ازار بند سے ہیروئن ،تاج محمد کی کوٹ کی جیب سے ہیروئن، شیراز کی ٹوپی سے ہیروئن ،غیاث الدین کے بازو سے چپکی ہوئی چرس، محمد اسماعیل کی ٹانگ کے ساتھ چپکائی گئی ڈیوائس ، رحیم اللہ کے بوٹ سے موبائل بیٹری، میران الدین کی کوٹ کی جیب سے سم کارڈ، ملی جان کے ازار بند سے چرس،ابرار شاہ کے کوٹ سے ہیروئن ،سفیر اور سجاد کے کوٹ سے چرس، صاحبزادہ کی کی جیب سے سم کارڈ ،نوید کے ازاربند سے ہیروئن، سجاد کے منہ سے 3عدد سم کارڈ، عبدالرحمان کی جیب سے یو ایس بی ،فیصل کے ہاتھوں کی انگلیوں سے لپٹی ہیروئن،فیصل سے چرس،اخلاق سے رقم ،ناظم سے ہیروئن ، محمد رمضان کی جیکٹ سے چرس، انجم کی جیب سے سم کارڈ ، شکیل سے چرس، محمد کامران کی شلوار کی جیب سے ہیروئن، احمد صمد کی جیب سے سم کارڈ محمد حسین کی بنیان سے چرس، مثمت حسین سے موبائل، شکیل کی ماچس سے ہیروئن، غیر ملکی اسیر سے ہیروئن ، حماد سے چرس ،عبدالغفور کی جیب سے سم کارڈ ،اختر جان اور عمران سے رقم ،توصیف رضا کے بازو کے پلستر سے رقم ، عابد کی جیب سے چرس، عمران سے ہیروئن ، امیر کی شلوار کی جیب سے افیون ،نوید اقبال کے انڈر ویئر سے موبائل اور7ہزار روپے نقدی،شکیل سے چرس اور5ہزار روپے نقد، ظفر سے موبائل، عثمان کے منہ سے سم کارڈ، کامل خان کے انڈر ویئر سے ہیروئن، احمد فیض سے ہیروئن ، گردہ اور16ہزار روپے نقدی،اورنگزیب کے انڈرویئر سے ہیروئن ، ریاض کے ازار بند سی2عدد سم ، محمد افضل سے ہیروئن ،محمد فہیم سے چرس، بلال سے افیم،فرحان سے موبائل سم، تصور کے منہ سے چرس، برجیس کی جیب سے زونگ کارڈ، آکاش سے ہیروئن، مسلم سے افیم، منظور کی شلوار کی جیب سے سم ،ذوالفقار سے چرس، ثاقب سے چارجر، نادر کی جوتی سے ہیروئن ، بابر سی5عدد موبائل سم ،فیصل سے سم اور میموری کارڈ ، زیداللہ کی جیب سے موبائل مع وم، سرفراز سے ہیروئن ، عمران سے چرس، دلشاد سے ہیروئن ، شمسالرحمان کی جیب سے 2سمیں ، محمد جاوید کی جیب سے ہیروئن ، مرسلین سے چارجر ،اصغر کی جیب سے سم ،ارشد کی جیب اور راشد کے جکوتے سے سم ، نوید عباسی کے پیٹ سے چپکی چرس، شاہد کی جیب سے چرس، اسماعیل کی چادر میں سلی2500روپے ،ارشد سے میموری کارڈ، حبیب الرحمان سے چرس، خیال محمد سے ہیروئن ، محمد خان سے ہینڈ فری، طارق سے سم کارڈ ،رمضان سے ہیروئن ، جاوید سے ہیروئن ،محمد ادیب سے موبائل فون، عاصم سے ہیروئن زاہد سے 3سمیں ،طارق سے سم ،محمد افضل سے چرس، منصب ، ناصر، دار شیر ، سلطان محمود ، لیاقت ، شوکت اورزاہد شاہ سے چرس ،شکیل اور وقار خالد سے ہیروئن ، محمد شفیق سے چرس، انجم شہزاد سے ہیروئن ، محمود حسین سے رقم ، نعمان خان ، عقیل احمد، بابو خان سے چرس اور نقد،شکیل سے ہیروئن ، عمر فاروق سی2عدد سم ، محمد وسیم سے ہیروئن ، کامران سے پستول اور1ہزار روپے ، نعمت اللہ سے افیون ، پطرس مسیح ، انیل بھٹی،افتخارسے ہیروئن، زین الحسن سے چرس، بابر سجیل سے سم، کامران سے رقم ، ذیشان سے چرس، الیاس سے رقم ، ناہید سے ہیروئن ، سجاد سے چرس، خدا بخش اور سلیم سے سمیں ،ناردین سے ہیروئن ، شاہنواز سے رقم ، شوکت سے ہیروئن ، حماد حیدر سے سم ، محسن سے چرس، کامران سے موبائل فون، ولی خان سے ہیروئن ، محمد جمیل سے چرس، عامر دلدار سے سم ، ظہیر قیوم سے ہیروئن ،شکیل احمد سے چارجر، ظفر اقبال سے ہیروئن ، ساجد افیون ، توقیر سے ہیروئن ،عماد افضل سے موبائل فون ، منصور عادل سی2عدد سمیں اور الطاف سے چرس برآمد کی گئی ذرائع کے مطابق جیل میںچرس ، ہیروئن اور انجکشن سمیت کسی بھی قسم کی منشیات کا دھندہ کرنے والوں کے لئے 1لاکھ روپے ماہانہ ریٹ مقرر ہے جبکہ جیل میں باقاعدگی سے چلنے والی6جوا خانوں میں10ہزار روپے یومیہ کا ریٹ مقرر ہے اسی طرح ذاتی استعمال کے لئے موبائل ساتھ رکھنے پر70ہزار روپے ماہانہ اور پی سی او کے استعمال کے تحت موبائل رکھنے کے لئے 1لاکھ روپے ماہانہ ریٹ مقرر ہے۔

متعلقہ عنوان :