وزیراعظم نوازشریف کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کا وعدہ پورا کریں ،نجمہ خانم

عافیہ صدیقی کی والدہ کو نوازشریف نے یقین دہانی کرائی تھی,رہنما جماعت اسلامی

منگل 17 جنوری 2017 22:26

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2017ء) وزیراعظم نوازشریف کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کا وعدہ پورا کریں ، ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی والدہ کے ساتھ ملاقات میں نوازشریف نے انہیں یقین دہانی کرائی تھی کہ وہ وزیراعظم بننے کے بعد سب سے پہلا کام ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو رہا کرانے کا کریں گے ،آن لاین کے مطابق جماعت اسلامی شعبہ خواتین کی ضلعی ناظمہ محترمہ نجمہ خانم کا کہنا ہے کہحکومت نے قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے حوالے سے مجرمانہ خاموشی اختیار کر رکھی ہے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کا مسئلہ پاکستان کی عزت ، غیرت اور انا کا مسئلہ ہے ،حکومت فوری طور پر اپنی اخلاقی اور سیاسی ذمہ داری ادا کرے ہوئے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے حکومت امریکہ کو خط لکھے تاکہ پاکستانی خواتین کو عزت، غیرت اور اعتماد حاصل ہو ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ بیرون ملک پاکستانی شہریوں کے اعتماد کو بحال کرنے کے لیے بھی ضروری ہے کہ حکومت فوری طور پر ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے اقدامات کرے ۔