امیر جماعت اسلامی سندھ کے چچا پروفیسر محی الدین صدیقی انتقال کرگئے

منگل 17 جنوری 2017 22:37

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2017ء) جماعت اسلامی سندھ کے امیر ڈاکٹرمعراج الہدیٰ صدیقی کے چچا اور قیمہ جماعت اسلامی پاکستان دردانہ صدیقی کے سسر پروفیسر محی الدین صدیقی انتقال کرگئے،مرحوم شپ اونرز کالج اورعبداللہ ہارون کالج کراچی کے سابق پرنسپل تھے۔

(جاری ہے)

دریں اثناء جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر اسداللہ بھٹو ،راشد نسیم، صوبائی نائب امراء محمد حسین محنتی،عبدالغفار عمر، پروفیسر نظام الدین میمن، حافظ نصراللہ عزیز،قیم ممتاز حسین سہتواور سیکریٹری اطلاعات مجاہد چنا نے ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی اور دردانہ صدیقی سے چچا کی وفات پر دلی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

متعلقہ عنوان :