ڈاکٹر عافیہ کی رہائی میں حکومت کا صدر اوباماکے نام خط کلیدی اور فوری کردار ادا کرسکتاہے،فرید احمد پراچہ

منگل 17 جنوری 2017 22:37

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2017ء) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی میں حکومت پاکستان کا صدر اوباماکے نام خط کلیدی اور فوری کردار ادا کرسکتاہے ۔ قوم یہ سمجھنے سے قاصر ہے کہ حکومت ایسے خط کے لکھنے میں پس و پیش سے کیوں کام لے رہی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ڈاکٹر عافیہ کو ناجائز اور ظالمانہ طریقہ سے امریکی جیل میں 86 سال کے لیے قید کیا گیاہے جبکہ عافیہ کی عدالتی اپیل بھی منظور ہوچکی ہے ۔

انہوںنے کہاکہ اس خط کے لکھنے کی مہلت صرف دد دن باقی رہ گئی ہے ، حکومت فوری طور پر خط لکھ کر قوم کی بیٹی کی رہائی میں اپنا کردار ادا کرے یا قوم کو بتائے کہ اس سلسلہ میں حکومت کے لیے کیا رکاوٹ مانع ہے ۔ انہوںنے کہاکہ حکمران یا د رکھیں کہ وہ اس سلسلہ میں خدا اور خلق خدا کے سامنے ہمیشہ جوابدہ ہیں ۔

متعلقہ عنوان :