شیعہ علما کونسل ضلع لاہور کے انتخابات 22۔ جنوری کو ہوں گے

منگل 17 جنوری 2017 22:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2017ء) شیعہ علما کونسل ضلع لاہور کے انتخابات 22۔ جنوری بروزاتوار 10بجے رہائش گاہ قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی مسلم ٹاون موڑوحدت روڈ پر منعقد ہوں گے۔ یہ فیصلہ صوبائی صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میںکیا گیا۔ جس میں ملک شوکت علی، قاسم علی قاسمی، صغیر عباس ورک اور دیگررہنما شریک تھے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں یونٹس کی فہرستیں صوبائی تنظیم کو جمع کروانے کا فیصلہ کیا گیا ، جن کے تصدیقی عمل کی نگرانی چیرمین صوبائی سیاسی سیل میاں فرزند علی چھچھر کریں گے۔واضح رہے کہ شیعہ علما کونسل ضلع لاہور کے انتخاب کو صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا مشتاق حسین ہمدانی کی سربراہی میں قائم کمشن نے کالعدم قراردے دیا تھا ۔جس کے بعد توقیر حسین بابا کو آرگنائزر بنا کر تنظیم نو کا کام مکمل کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :