کوئٹہ ، ملک عبدالعلی کاکڑ مرحوم جیسے رہنماء صدیوں میں پیدا ہونگے ،جنہوں نے قوم وطن کے لئے قربانیاں دی،بلوچستان نیشنل پارٹی

منگل 17 جنوری 2017 22:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2017ء) بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے جاری کر دہ ایک بیان میں پارٹی کے بانی رہنماء بلوچ پشتون اتحاد کے علمبردار اور ممتاز قوم وطن دوست رہنماء ملک عبدالعلی کاکڑ مرحوم کے بروز جمعرات 19 جنوری کو ساتویں برسی کے موقع پر مرحوم کے سیاسی ، قومی ،جمہوری ، وطنی خدمات ، جدوجہد ، قربانیوں کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت وخراج تحسین پیش کر تے ہوئے کہا کہ مرحوم رہنماء نے اپنی زندگی کی طویل عرصہ حیات قوم ،وطن کے دفاع قومی حقوق کے حصول کے لئے صرف کر تے ہوئے جدوجہد کی انگریز کے استعمار سے لے کر آمر حکمرانوں اور نام نہاد جمہوری حکومتوں کے دور حکومت میں کبھی بھی قربانیوں سے دریغ نہیں کیا اور ہر مشکل کٹھن اور سخت ترین حالات میں بھی سیاسی، جمہوری قومی سوال کی خاطر جدوجہد میں صف اول کاایک رہنماء کی حیثیت سے تحریک میں کلیدی کردار ادا کیا اور کبھی بھی اصولوں پر سودا بازی کی اور نہ محکوم اقوام بالخصوص بلوچ، پشتون عوام کے ساتھ رواں رکھے گئے ناروا سلوک پالیسیوں، امتیازی سلوک اوروسائل پر غاصبانہ قبضہ جمانے کے منصوبے کے سامنے خاموشی اختیار بلکہ ایک فعال رہنماء کردار ادا کر تے ہوئے بلوچستانی عوام کو سیاسی اور شعوری طور پر قومی جدوجہد کی طرف راغب کر تے ہوئے اتحاد ویکجہتی پر اپنے تمام صلاحیتیں صرف اور محکوم قوموں کو تلقین کی کہ وہ متحدہ ومنظم ہوئے بغیر کسی بھی صورت میں اپنے سیاسی ، سماجی ،اقتصادی اور انسانی حقوق کو حاصل نہیں کر سکتے بیان میں کہا گیا کہ ملک عبدالعلی کاکڑ مرحوم جیسے رہنماء صدیوں میں پیدا ہونگے جنہوں نے سخت مشکلات میں قید وبند کی صعوبتیں اورریاستی عقوبت خانوں میں قوم وطن کے لئے قربانیاں دی اور ہر قسم کی اذیتوں کو خندہ پیشانی سے مقابلہ کیا بیان میں کہا گیا کہ مرحوم رہنماء کی لازوال ناقابل فراموش قربانیاں بلوچ، پشتون اور دیگر محکوم اقوام کے لئے مشعل راہ حیثیت رکھتے ہیں آمروں کے مرحوم کے مشن، ارمانوں ، احساسات وجذبات پر عمل کر کے ہی جاری نا انصافیوں کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے بیان میں کہا گیا کہ ملک عبدالعلی کاکڑکے عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت اور خراج تحسین پیش کرنے کے لئے بی این پی کوئٹہ کے زیر اہتمام بروز جمعرات 19 جنوری سہ پہرڈھائی بجے کو پریس کلب کوئٹہ میں تعزیتی ریفرنس منعقد ہو گا بی این پی کوئٹہ کے تمام یونٹ سیکرٹری، ڈپٹی سیکرٹریز اور ضلعی کونسلران سمیت پارٹی کے تمام کارکنان اور ترقی پسند اور قوم وطن دوست باشعور عوام سے بھر پور انداز میں شرکت کی اپیل وہدایت کی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :