Live Updates

پانامہ کیس کی سماعت ، دانیال عزیز جذباتی ہوگئے، تالی بجاد دی، عمران خان پر جملے بھی کستے رہے

منگل 17 جنوری 2017 22:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2017ء) پاکستان مسلم لیگ نواز کے سرگرم رہنماء ایم این اے دانیال عزیز نے سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران جذبات پر قابو نہ رکھتے ہوئے تالی بجاد دی، یہی نہیں بلکہ عمران خان پر جملے بھی کستے رہے۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے روز پانامہ کیس کی سماعت پانچ رکنی لارجر بنچ کررہا تھا جس میں وزیراعظم کے وکیل مخدوم علی خان دلائل دے رہے تھے۔

(جاری ہے)

دلائل کے دوران دانیال عزیز کو دلائل کا ایک جملہ دل کو بھا گیا جس پر دانیال عزیز اپنے جذبات قابو میں نہ رکھ سکے اور سپریم کورٹ کے قوانین کے خلاف دوران سامعت کمرہ عدالت میں ہی تالی بجادی ۔ بات یہیں ختم نہیں ہوتی بلکہ دانیال عزیز مخدوم علی خان کے دلائل سن کر جذباتی ہوگئے اور دھیمے لہجے میں وزیراعظم کے وکیل کو شاباش دیتے ہوئے ’’شیر لگے ہو خوش کیتا ای‘‘ پھر دھیمے لہجے میں چیئرمین پی ٹی آئی اور جہانگیر ترین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہون ایتھے ای کھلو ناں‘‘ پج نہ جاناں‘‘ کے فقرے کہتے رہے ۔اس کے علاوہ ایم این اے سائرہ حمید سے سرگوشیاں کرتے رہے۔ وزیراعظم کے وکیل کے دلائل سے اس حد تک متاثر ہوئے کہ کہنے لگے آج تو شیر نے بات ہی ختم کردی ہے۔ (عابد شاہ/طارق ورک)
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات