چیف ایگزیکٹوآفیسرکیسکوکا برف باری سے متاثرہ بجلی کی لائنوں کا دورہ

عارضی مرمت کے کام کابھی معائنہ ، مستونگ اورنوشکی ،دالبندین گرڈسٹیشنوں تک بجلی کی فراہمی بحال کردی گئی

منگل 17 جنوری 2017 22:55

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2017ء) چیف ایگزیکٹوآفیسرکوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)انجینئررحمت اللہ بلوچ نے مستونگ میں مختلف مقامات پربرف باری سے متاثرہ 132KVاور11KVکے ٹاورزاورکھمبوں کامعائنہ کیا۔ان کے ہمراہ چیف انجینئرکیسکو(PMU)عتیق الرحمن ، سپرنٹنڈنگ انجینئر(GSO)صلاح الدین آغا ، کرم بخش بادینی اوردیگرمتعلقہ حکام بھی ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیف ایگزیکٹوآفیسرنے کیسکوکے متعلقہ افسران ودیگرفنی عملہ کو مرمت اوربحالی کے کام کی رفتارکو تیزکرنے اورجلد ازجلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔اس کے علاوہ چیف ایگزیکٹوآفیسرکیسکونے ہزارگنجی میں متاثرہ 132KVٹرانسمیشن لائن کی عارضی مرمت کے کام کابھی معائنہ کیاجس سے مستونگ اورنوشکی ،دالبندین گرڈسٹیشنوں تک بجلی کی فراہمی بحال کردی گئی ہے تاہم لوڈکے مطابق مذکورہ گرڈسٹیشنوں کے سٹی فیڈروں اوردیگرعلاقوںکو بتدریج بجلی کی فراہمی شروع کردی جائے گی۔تاہم کیسکونے برف باری سے متاثرہ ٹرانسمیشن لائنوںکی بندش کے باعث صارفین کوپیش آنے والی مشکلات اورزحمت پر معذرت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :