جماعت اسلامی کے ہر رکن کو مقامی نظام کے استحکام کیلئے جدوجہد کرنی ہوگی ،عبدالغفار مدنی کاکڑ

مقدس دین کی دعوت عام کرنے اور اقامت دین کیلئے یونٹوں کو نیٹ ورک مضبوط کرناہوگا ، ناظم کوئٹہ

منگل 17 جنوری 2017 22:55

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2017ء) جماعت اسلامی زون 6کوئٹہ کے ناظم عبدالغفار مدنی کاکڑ نے کہاکہ ہرجماعت اسلامی کے ہر رکن کو مقامی نظام کے استحکام کیلئے جدوجہد کرنی ہوگی ،مقدس دین کی دعوت عام کرنے اور اقامت دین کیلئے یونٹوں کو نیٹ ورک مضبوط کرناہوگا ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی زون 6کوئٹہ کے زونل نظم وسینئر ارکان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اجلاس جماعت اسلامی زون 6نواکلی کے دفترمیں منعقد ہوا اجلاس میں گزشتہ ماہ کا تفصیلی رپورٹ پیش کیا گیا جس میں تمام یونٹوں کا تفصیلی دورہ ،جماعت اسلامی یوتھ کے سپورٹس پروگرامات کے علاوہ ،الخدمت فائونڈیشن کا گزشتہ ماہ کرسمس کے موقع پر پاکستانی برادری میں خوراکی سامان کی تقسیم کیساتھ ساتھ سردیوں کی آمد پر گرم کپڑوں کی تقسیم شامل تھی اجلاس میں جنرل سیکرٹری مولانا فضل ربی ،نائب امیر ڈاکٹرنعمت اللہ ،نائب امیر حاجی عبدالغفار کاکڑ،جوائنٹ سیکرٹری ہاشم خان کاکڑ،ضلعی نائب امیر مولوی رحمت اللہ ،ضلعی یوتھ کے صدر نقیب اللہ ،تعلقات عامہ کے ڈپٹی ناظم محمد رحیم ناصر کے علاوہ سینئرارکان نے بھی شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مدنی کاکڑ نے کہا کہ ہر رکن جماعت کو مقامی نظام کے استحام کیلئے بھر پور جدوجہد کرنی ہوگی تاکہ تمام محلوں ووارڈزمیں مقدس دین اسلام کی دعوت عام کرنے اور اقامت دین کیلئے یونٹوں کے نیٹ ورک کو مضبوط کیا جاسکے اجلاس میں جنوری کے مہینے میں نئے یونٹوں کے قیام اور پرانے یونٹوں کے فعالیت کیلئے ذمہ داران زون کی ذمہ داریاں لگائی گئی۔

متعلقہ عنوان :