سی آئی اے پولیس کی چوروں کیخلاف بڑی کاروائی، 8ملزمان گرفتار ، لاکھوں کا مال برآمد

منگل 17 جنوری 2017 22:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2017ء) سی آئی اے پولیس کی چوروں کے خلاف بڑی کاروائی، 8ملزمان گرفتار کر کے لاکھوں کا مال برآمد کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی بشیر نون کی سربراہی میں سی آئی ٹیم نے چوروں کو سراغ لگاکر کاروائی کرتے ہوئے آتھ چوروں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے چوری شدہ مال برآمد کر لیا۔

(جاری ہے)

برآمد شدہ مال کی مالیت تقریبا ایک کروڑ روپے کے لگ بھگ ہے، تھانہ کوہسار میں درج مقدمہ نمبر 435 کے مطابق ملزمان مدعی سے عمانی ریال، طلائی زیورات چیک بک چھین کر لے گئے تھے جبکہ تھانہ مارگلہ میں درج مقدمہ نمبر 509 کے مطابق نامعلوم افراد ڈائمنڈلگے طلائی زیورات چرا کر لے گئے، پولیس نے اپنی کاروائی کرتے ہوئے آٹھ ملزمان کو گرفتار کر کے چوروں کے قبضے وارداتوں میں استعمال ہونے والی XLIکار، عمانی ریال مالیتی33لاکھ روپے،طلائی زیورات جن پر ڈائمنڈ لگے ہوئے مالیتی 19لاکھ،چیک بک ،مال مسروقہ بازیافتہ کل مالیتی تقریباً52لاکھ روپے برآمد کر کے مزید تحقیقات شروع کر دیں۔

متعلقہ عنوان :