اسلا م آباد، پولیس کی کاروائی، چار منشیات فروش گرفتار ، بھاری مقدار میں شراب،چرس اور ہیروئن برآمد

منگل 17 جنوری 2017 22:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2017ء) وفاقی دارالحکومت میں پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی، چار منشیات فروش گرفتار کر کے بھاری مقدار میں شراب،چرس اور ہیروئن برآمد کر لی۔تفصیلات کے مطابق منگل کے روز وفاقی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے چار ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

پولیس تھانہ رمنا نے ملزم عامر مسیح کو گرفتار کر کے 48بوتلیں شراب برآمد کر لیں، پولیس تھانہ آبپارہ نے ملزم نوید مسیح کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 10لیٹر شراب برآمد کر لی۔

تھانہ ترنول نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم احسن اور گل بہادر کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 1100گرام چرس اور250گرام ہیروئن برآمد کر لی۔ پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کردی ۔حسن رضا

متعلقہ عنوان :