آئیسکو ریجن سے مزید 14 بجلی چوروں کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا

منگل 17 جنوری 2017 22:57

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2017ء) اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نے آئیسکو ریجن سے مزید 14 بجلی چوروں کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ آئیسکو ذرائع کے مطابق آئیسکو ریجن کے راولپنڈی سرکل سے 4، جہلم سر کل سے ایک جبکہ چکوال سرکل سے 9 بجلی چوروں کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑا گیا۔ واضح رہے کہ پکڑے جانے والے بجلی چور مین لائن سے ڈائریکٹ (کنڈا سسٹم )اور میٹر ٹمپرنگ کے ذریعے بجلی چوری میں ملوث تھا۔

بجلی چور وںکے خلاف نئے قانون کے تحت متعلقہ تھانے میں قانونی کارروائی کیلئے درخواستیں دیدی گئی ہیں۔ آئیسکو نے اپنے معزز صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ قومی فریضہ سمجھتے ہوئے بجلی چوری کی اطلاع آئیسکو کی نئی ایس ایم ایس سروس روشنی8398 یا آئیسکو کی ہیلپ لائن 118 پر دیںاورواضح رہے کہ اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) کی روشنی 8398 ایس ایم سروس اور ہیلپ لائن 118 ریجن کے پانچوں سرکلزبشمول اسلام آباد ، راولپنڈی ، چکوال ، جہلم اور اٹک میں مثالی انداز میں اپنی خدمات فراہم کر رہی ہے ان سر وسز کو صارفین کی جانب سے بے پناہ پذیرائی حا صل ہورہی ہے۔

(جاری ہے)

صارفین آئیسکو کی ان سر وسز پر بجلی چوری کی اطلاع ، بجلی بل کی وصولی میں تاخیر، زائد بلنگ اور لو وولیٹج کی شکایات کے ساتھ ساتھ لوڈشیڈنگ شیڈول، ٹیرف میں تبدیلی اور کنکشن کے متعلق معلومات بھی حاصل کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :