سی پیک سمیت تمام تر قیاتی منصوبوں میں عوام کو اعتماد میں لیا جا رہا ہے ،شیخ جعفر خان مندوخیل

ژوب کو ترقیافتہ ضلع بنانا ہمارا خواب ہے اور اس خواب کو ہر صورت پورا کرونگا،رہنماء مسلم لیگ ق بلوچستان

منگل 17 جنوری 2017 22:58

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2017ء) پاکستان مسلم لیگ(ق) بلوچستان کے صوبائی صدر وزیر ریونیو شیخ جعفر خان مندوخیل نے کہا کہ عوام کو روزگار کے مواقع دینے کے لئے موجودہ حکومت سنجیدہ ہے سی پیک سمیت تمام تر قیاتی منصوبوں میں عوام کو اعتماد میں لیا جا رہا ہے ژوب کو ترقیافتہ ضلع بنانا ہمارا خواب ہے اور اس خواب کو ہر صورت پورا کرونگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے بات چیت کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا رکھا ہے اور ہر صورت میں تمام تر قیاتی منصوبوں کو پائیہ تکمیل تک پہنچایا جائیگا موجودہ حکومت نے عوام سے کئے گئے وعدے ہر صورت میں پورا کرینگے کیونکہ عوام نے جس مقصد کے لئے ووٹ دیا ہے اس مقصد کو پورا کرینگے حکومت کی جانب سے خالی آسامیوں میں میرٹ کو برقراررکھا جائیگا اور میرٹ کے ذریعے ہی قابل اور محنتی لوگ آگے آئیں گے کیونکہ دنیا نے ترقی کر لی اور میرٹ کے بغیر کوئی بھی فیصلہ قبول نہیں کیا جائیگا انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے سنجیدہ ہے اور تمام ترقیاتی منصوبوں کو پائیہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے سی پیک سے صوبے کے بیروزگاری ختم ہو گی اور روزگار کے مواقع پیدا ہونگے حکومت صنعتی زون کو فروغ دینے کے لئے اقدامات اٹھا رہے ہیں کیونکہ عوام کو تحفظ اور روزگار دینا حکومت اور ریاست کی ذمہ داری ہے ۔

متعلقہ عنوان :