المحمدیہ سٹوڈنٹس کے زیر اہتمام علامہ اقبال میڈیکل کالج کے طلبا کے لئے استقبالی ڈنر کا اہتمام

منگل 17 جنوری 2017 22:59

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2017ء) المحمدیہ سٹوڈنٹس کے زیر اہتمام علامہ اقبال میڈیکل کالج کے طلبا کے لئے استقبالی ڈنر کا اہتمام کیا گیا ۔ فرسٹ ائیر کے طلبا کو دیے گئے عشائیے میں انہیں کالج کے اصول وضوابط سے آگاہ کیا گیا اور سینئر طلبا نے تجربے کی روشنی میں جونئیر طلبا کے لیے تعلیم میں مدد فراہم کرنے والی سہولیات سے متعارف کروایا۔

المحمدیہ سٹوڈنٹس پاکستان کے مسئول محمد راشد نے اس موقع پر طلبا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میڈیکل کے طلبا اس ملک کا ذہین ترین دماغ ہیں۔ ہمارے ان طلبا کی بدولت ہی آج دنیا بھر میں میڈیکل سائنسز میں پاکستان کا ایک نمایاں نام ہے۔ ہمارے طلبا اپنی میڈیکل کی تعلیم کے دوران بھرپور توجہ پڑھائی پر رکھیں اور خرافات سے بچتے ہوئے دین اسلام کے ساتھ اپنا تعلق مضبوط کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس وقت منشیات کا ذہر ہمارے تعلیمی اداروں میں سریت کرتا جارہا ہے ۔ اس آفت سے نمٹنے کے لیے طلبا کی بھرپور کونسلنگ کی ضرورت ہے۔ متعلقہ اداروں کی جانب سے نوٹس لیا جانا خوش آئند ہے لیکن یہاں تک نوبت کی وجہ فرائض میں غفلت ہے۔ انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ طلبا اس قوم کا مستقبل ہیں انہیں منشیات کے زہر سے بچانے کے لیے فوری اور بھرپور اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :