حکومت سرمایہ کاری اور ٹیکس وصولی کی شرح میں مجموعی ملکی پیداوار کے تناسب سے اضافے پر توجہ دے رہی ہے،حکومت معاشی اصلاحات کے پروگرام پر عملدرآمد کو جاری رکھے گی، مجموعی ملکی پیداوار میں قرضوں کی شرح کو اگلے سال موجودہ 60 فیصد سے کم کیا جائے گا

وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی اقتصادی اصلاحات پروگرام جاری رکھنے کیلئے وسط مدتی مالیاتی پالیسی وضع کرنے کی ہدایت

منگل 17 جنوری 2017 23:04

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جنوری2017ء) وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت سرمایہ کاری اور ٹیکس وصولی کی شرح میں مجموعی ملکی پیداوار کے تناسب سے اضافے پر توجہ دے رہی ہے،حکومت معاشی اصلاحات کے پروگرام پر عملدرآمد کو جاری رکھے گی، مجموعی ملکی پیداوار میں قرضوں کی شرح کو اگلے سال موجودہ ساٹھ فیصد سے کم کیا جائے گا، انہوں نے اقتصادی اصلاحات پروگرام جاری رکھنے کیلئے وسط مدتی مالیاتی پالیسی وضع کرنے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

منگل کو وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے میکرو اکنامک فریم ورک کا جا ئزہ لینے کے لئے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ حکومت نے مضبوط اقتصادی اصلاحات پر عملدرآمد کیا ہے جس سے معاشی سرگرمیاں بڑھیں گی اور اقتصادی ترقی تیز ہوگی۔(و خ )

متعلقہ عنوان :