ملتان پولیس کی کارروائی ،34 جرائم پیشہ افرادگرفتار،منشیات وناجائزاسلحہ برآمد

منگل 17 جنوری 2017 23:10

ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2017ء) پولیس نے جرائم پیشہ افرادکیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 34افرادکوگرفتارکرلیا،پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ ممتاز آباد نے ملزم عرفان سے 190گرام چرس ، تھانہ شاہ شمس نے ملزم عون محمد سے 20لیٹر شراب ، تھانہ حرم گیٹ نے ملزم شہروز سے 200گرام چرس اور ملزم اورنگزیب سے 10لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے، اسی طرح پولیس تھانہ سٹی شجاعباد نے ملزم شوکت سے پسٹل اور تھانہ بستی ملوک نے ملزم محمد خالد سے پسٹل آمد کر کے مقدمات درج کر لئے جبکہ تھانہ شاہ رکن عالم نے ملزم شہباز علی کے قبضہ سے سامان آتش بازی برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے، پولیس تھانہ پرانی کوتوالی نے ملزمان حمزہ اور ندیم کو تاش جواء کھیلتے قابو کر کے وٹک رقم 1650روپے اور پولیس تھانہ شاہ شمس نے ملزمان غلام عباس، جاوید ، جمشید اور محمد منور کو تاش جوا کھیلتے قابو کر کے وٹک رقم 3560روپے برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے، اسی طرح ملتان پولیس نی21اشتہاریوں کو گرفتار کرلیاجن میں سی4کا تعلق کیٹگری "ای"جبکہ 17ملزمان کا تعلق کیٹگری "بی"سے ہے،دریں اثناء ملتان پولیس نے گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران125نان رجسٹر ڈ موٹرسائیکلوں کوقبضہ میں لیا اس کے علاوہ ایکسائزآفس ملتان میں445نان رجسٹرڈ موٹر سائیکلیں رجسٹرڈ ہوئیں جن میں سی145موٹر سائیکلیںملتان پولیس کی کارروائی کی وجہ سے رجسٹرکرائی گئیں۔

متعلقہ عنوان :