غداری کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کی اہلیہ اور بیٹی نے جائیداد، اکاؤنٹس ضبط کرنے کا حکم چیلنج کر دیا

منگل 17 جنوری 2017 23:13

غداری کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کی اہلیہ اور بیٹی نے جائیداد، اکاؤنٹس ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2017ء) غداری کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کی اہلیہ اور بیٹی نے جائیداد، اکاؤنٹس ضبط کرنے کا حکم چیلنج کر دیا ہے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف کی اہلیہ صہباء مشرف اور بیٹی عائلہ رضا نے خصوصی عدالت میں اعتراضات دائر کر دیئے ہیں ،ْ درخواست میں پرویز مشرف کا پینشن اکاؤنٹ ضبط کرنا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا گیا ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ پرویز مشرف کے اکاؤنٹس اور جائیداد ضبطی کے احکامات واپس لئے جائیں۔

(جاری ہے)

اسلام آباد فارم ہاؤس، ڈی ایچ اے اسلام آباد اور کراچی کا پلاٹ پرویز مشرف اہلیہ کو گفٹ کر چکے ہیں۔پرویز مشرف کراچی کا دوسرا پلاٹ بیٹی عائلہ رضا کو گفٹ کر چکے ہیں۔ پرویز مشرف کے پینشن اکاؤنٹ کو ضبط کرنا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ درخواست میں بیگم صہباء نے کہا کہ میری روزی روٹی بھی خاوند کے پینشن اکاؤنٹ سے وابستہ ہے، بچوں کی قانونی وراثت کے تعین کے بغیر جائیداد ضبط نہیں کی جا سکتی۔درخواست میں کہا گیا کہ پرویز مشرف علاج معالجہ کے لئے بیرون ملک گئے، مفرور قرار نہ دیا جائے، علاج کے بعد پرویز مشرف وطن واپس آئیں گے۔ لہٰذا ان کے خلاف تمام کارروائی واپس لی جائے۔

متعلقہ عنوان :