پیپلز پارٹی کی پارلیمانی پارٹی سندھ کا اجلاس، اسمبلی کے اجلاس کے حوالے سے لائحہ عمل پر غور وخوض کیا گیا

منگل 17 جنوری 2017 23:16

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی پارلیمانی پارٹی سندھ کا اجلاس سندھ کے صدر اور سینئر صوبائی وزیر نثار احمد کھوڑو کی کی زیر صدارت وزیراعلیٰ ہائوس میں منعقد ہوا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سمیت صوبائی وزراء منظور حسین وسان ، میر ہزار خان بجارانی ، ڈاکٹر سکندر میندھرو ، ناصر شاہ ، مکیش چائولہ ، ڈاکٹر کٹھو مل ، جام مہتاب ڈھر اور امتیاز شیخ ، جام مدد علی ، ڈاکٹر سکندر شورو ، خورشید احمد جونیجو، جاوید ناگوری ڈپٹی اسپیکر سندھ اسیمبلی شہلا رضا ، فرحین مغل ، ارم خالد اور دیگر ارکان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اجلاس میں کل کے ہونے والے سندھ اسمبلی کے اجلاس کے حوالے سے لائحہ عمل سمیت دیگر امور پر غور و خوض کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :