پاکستان میں طاقتورکے احتساب کی تاریخ بن رہی ہے ،نوازشریف اسمبلی سے نااہلی کے خوف سے استثنیٰ مانگ رہے ہیں ،عمران خان

جمہوریت میںسربراہ حکومت عوام کے پیسے کی چوری پرجواب دہ ہوتاہے ،وزیراعظم کے وکیل کی لاحاصل بحث میں شیخ رشیدبھی خراٹے لینے لگے جمہوریت میں اپوزیشن حکومت کی غلطیوں کی نشاندہی کرتی ہے اورحکومت جواب دیتی ہے،بلیک میل نہیں کرتی پاکستان میں غربت کی وجہ حکمرانوں کی لوٹ مارہے ،نوازشریف معاہدہ کرکے سعودی عرب گئے کسی نے بے دخل نہیں کیاتھا، انٹرویو

منگل 17 جنوری 2017 23:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ پاکستان میں طاقتورکے احتساب کی تاریخ بن رہی ہے ،نوازشریف اسمبلی سے نااہلی کے خوف سے استثنیٰ مانگ رہے ہیں ،جمہوریت میںسربراہ حکومت عوام کے پیسے کی چوری پرجواب دہ ہوتاہے ،وزیراعظم کے وکیل کی لاحاصل بحث میں شیخ رشیدبھی خراٹے لینے لگے ،جمہوریت میں اپوزیشن حکومت کی غلطیوں کی نشاندہی کرتی ہے اورحکومت جواب دیتی ہے،بلیک میل نہیں کرتی ،پاکستان میں غربت کی وجہ حکمرانوں کی لوٹ مارہے ،نوازشریف معاہدہ کرکے سعودی عرب گئے کسی نے بے دخل نہیں کیاتھا۔

نجی ٹی وی کودیئے گئے انٹرویومیں انہوںنے کہاکہ پاکستان کیلئے فیصلہ کن مرحلہ پانامہ کیس میں سپریم کورٹ میں جوہورہاہے اورہ تاریخ بن رہی ہے ،پاکستان کی تاریخ میں کسی طاقتورکااحتساب نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ نوازشریف نے پارلیمان میں معصوم بن کرکہاکہ ہمارے پاس سارے ثبوت ہیں اورمیں احتساب کیلئے تیارہوں ۔انہوںنے سمجھاتھاکہ تقریرسے مسئلہ ختم ہوجائیگا،جب عدالت میں آئے تواپنے ہی بیانات کوردکردیا،نوازشریف کی تقریراوران کے بچوں کے بیانات میں تضادہے اورقطری کاخط بالکل کھلااورکہتاہے اب یہ استثنیٰ کے پیچھے اس لئے چھپ رہے ہیں کہ جھوٹ بولنے پرنااہل نہ ہوجائیں ۔

انہوںنے کہاکہ عوام کاپیسہ چوری ہوتواستثنیٰ نہیں ہوتابلکہ جواب دیناپڑتاہے ۔شریف خاندان نے اربوں روپے کاڈاکہ ماراہے ۔انہوںنے کہاکہ ہم نے التوفیق کیس کافیصلہ ،اسحاق ڈارکابیان حلفی اورایف آئی اے کی رپورٹ عدالت میں دی ہے ،وزیراعظم کے وکیل ایکٹ پڑھ کرسناتے رہے شیخ رشیدکونیندآگئی اورخراٹے لینے شروع کردیئے ۔انہوںنے کہاکہ عمران خان بہت براہے آج اگریہ پانامہ سے پیچھے ہٹ جائے تواچھاہوجائیگا،اپوزیشن کاکام حکومت کے غلط کاموں کی نشاندہی کرنااورحکومت کاکام جواب دیناہے ،بلیک میل کرنانہیں ہے ۔

انہوںنے کہاکہ موجودہ حکمران ملک کاکینسرہیں ،یہ ملک کوکھارہے ہیں ،میں ان کے احتساب تک ان کاپیچھانہیں چھوڑوں گا،نوازشریف کے ٹولیسے نصرت بھٹو،بے نظیر،جمالی خان اوردیگرلوگوںنے کیچڑاچھالاپاکستان میں غربت حکمرانوں کی لوٹ مارکی وجہ سے ہے ۔عمران خان نے کہاکہ میں نے اپنی ساری منی ٹریل دکھادی ہے ،میں نے چھپایاکچھ نہیں سب کچھ بتادیاہے ،میرے اثاثے میرے اپنے نام پرہیں مجھے کوئی خطرہ نہیں ۔

انہوںنے کہاکہ مجھے اگلے انتخابات کی پرواہ نہیں ملک سے کرپشن کے خاتمے کی جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹوں گا،نوازشریف اوران کے خاندان کوکسی نے ملک بدرنہیں کیاتھا،یہ خودمعاہدہ کرکے سعودی عرب گئے تھے ۔انہوںنے کہاکہ شہبازشریف نے 5جگہ پرشوگرملزکی اجازت اپنے آپ کودیکرکرپشن کی ہم ان کے خلاف بھی عدالت جارہے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ سپریم کورٹ جوبھی فیصلہ کریگی ہم قبول کریں گے ۔

نوازشریف باعزت بری نہیں ہوسکتے ،شریف خاندان جب بھی اقتدارمیں آتے ہیں ان کی جائیدادوں میں اضافہ ہوتاہے ۔انہوںنے کہاکہ ڈونلڈٹرمپ نے انتخابی مہم میں مسلمانوں کے خلاف باتیں کیں اب دیکھناہے کہ اقتدارکے بعدوہ کیاکرتاہے ۔ایک سوال پرکہاکہ جاویدہاشمی کی بہت عزت کرتاتھاان کے قول وفعل میں تضاددیکھ کرپتہ چلاکہ مجھے انسانوں کی پہچان نہیں ہی۔(یاسرعباسی)