بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے نظام کو پائیدار بنانے کیلئے اجتماعی احساس ملکیت کو فروغ دینے ضرورت ہے،گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی

منگل 17 جنوری 2017 23:17

کوئٹہ۔17جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2017ء) گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے کہا ہے کہ صرف وہی معاشرے ترقی وخوشحالی کی منازل طے کرتے ہیں جن کے شہری اجتماعی شعور اور احساس ذمہ داری کے ساتھ معاشرے کی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے ہروقت آمادہ ہوتے ہیں۔ فرد کے مفادات کو قومی مفادات اور اجتماعی فائدے کے لئے قربان کرکے ہی معاشرے کی ترقی اور بہبود کے مقاصد حاصل کئے جاسکتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو گورنرہاؤس کوئٹہ میں لورالائی کے چھ رکنی وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا جس کی قیادت پشتونخوا میپ کے مرکزی رہنما اختر شاہ لالہ کررہے تھے۔ اس موقع پر گورنر بلوچستان نے کہا کہ بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے نظام کو پائیدار بنانے کے لئے ضروری ہے کہ اجتماعی احساس ملکیت کو فروغ دیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بلدیاتی اداروں کا بنیادی مقصد عوام کے مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کرنا ہے۔

وفد نے گورنر بلوچستان کو لورالائی کے عوام کو تعلیم، صحت، صاف پانی اور ڈیمز کے حوالے سے درپیش مشکلات سے آگاہ کیا۔ گورنر نے ان کے مسائل توجہ اور ہمدردی سے سنے اور ان کے حل کے لئے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ بعدازاں توبہ اچکزئی کے ایک وفد نے ملک نورمحمد جان کی قیادت میں گورنر بلوچستان سے علیحدہ ملاقات بھی کی۔

متعلقہ عنوان :