میٹرک امتحانات کیلئے سپروائیزرز کی ڈیوٹیاں میرٹ اور سنیارٹی پر لگائی جارہی ہیں،کنٹرولر امتحانات بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ

منگل 17 جنوری 2017 23:17

کوئٹہ۔17جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2017ء) کنٹرولر امتحانات بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ سید عباد اللہ شاہ غرشین نے کہا ہے کہ اس مرتبہ میٹرک کے سالانہ امتحانات میں سپروائیزری کی ڈیوٹیاں تمام اساتذہ تنظمیوں کی مشاورت سے میرٹ اور سینارٹی کی بنیاد پر دی جارہی ہیں ۔انہوں نے تمام اساتذہ تنظیموں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ نقل سے پاک و شفاف امتحانات کیلئے سب نے تعاون کی یقین دھانی کرائی ہے اور قرعہ اندازی کے بغیر اساتذہ کو امتحانات میں تعینات کرنے پر اتفاق ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ میٹرک کے سالانہ امتحانات میں مقامی سطح پر نگران کی تعیناتی ختم کردی گئی ہے ا نکی جگہ ایک جے وی ٹیچر یا معلم القران کو اضافی ایڈیشنل ڈپٹی سپریٹنڈنٹ تعینات کیا جارہا ہے ۔انہوں نے اساتذہ سے اپیل کی کہ وہ امتحانات میں نقل کے کلچر کے خاتمے کے لئے اپنا بنیادی کردار ادا کریں کیونکہ ان کے تعاون سے نقل کاخاتمہ ممکن ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہماری کوشش ہے کہ نقل سے پاک امتحانات کا انعقاد ہو اور محنتی طلباء کی حق تلفی نہ ہو۔ نقل کرنے والے طلباء سے بورڈ قوانین کے مطابق نمٹا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :