بلوچستان کی مختلف جامعات کے اساتذہ اور طلبہ کی مساچوسیٹس انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی امریکا میں پہلے سمسٹر کی تکمیل اور وطن واپسی پر تقریب کا انعقاد

منگل 17 جنوری 2017 23:17

کوئٹہ۔17جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2017ء) یو ایس قونصلیٹ کراچی کے زیر اہتمام بلوچستان کی مختلف جامعات کے اساتذہ اور طلبہ کی مساچوسیٹس انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی یو ایس ، میں پہلے سیمسٹر کی تکمیل اور وطن واپسی پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی جامعہ بلوچستان کے وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اقبال تھے۔ تقریب میں یو ایس قونصلیٹ کی نمائندہ بین کی ،چاروں صوبوں کے مختلف اداروں کے نمائندگان اور جامعہ بلوچستان ، بیوٹمز، وومن یونیورسٹی کے رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔

تقریب سے مہمان خصوصی ڈاکٹر جاوید اقبال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ بلوچستان کا مساچوسیٹس یونیورسٹی کے ساتھ اشتراک عمل اور تعاون صوبے کی تمام جامعات کیلئے انتہائی اہمیت کا عامل ہیں۔

(جاری ہے)

جس کے مستقبل میں اعلیٰ تعلیم اور منجمنٹ سائنسز کے شعبے میں دوررس نتائج برآمد ہونگے۔ یہ خوش آئند امر ہے کہ صوبے کے اعلیٰ تعلیمی اداروں کے دو سالہ ڈگری پروگرامز منجمنٹ سائنسز کے شعبے میں یو ایس گورنمنٹ کی تعاون سے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں مکمل کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اعلیٰ تعلیم کے حصول کو ممکن بنانے اور ایک دوسرے کے تعاون و تجربات سے استفادہ کرتے ہوئے دور حاضر کے تقاضوں کا مقابلہ کیا جا سکتا ہیں کیونکہ موجودہ دور ترقی اور تبدیلی کا دور ہے اور اس میں وہی ممالک اور معاشرے ترقی کرتے ہیں جو تعلیم کو اپنا مقصد اور اشعار بناتے ہیں۔ تقریب سے یو ایس قونصلیٹ کی نمائندہ مس بین کی اور دیگر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور اسکالرزکی پہلی سیمسٹر کی تکمیل پر مسرت کا اظہار کیا اور کہا کہ مستقبل میں مزید تعلیمی پروگرامز صوبے کے جامعات کے ساتھ ترتیب دیئے جائیں گے تاکہ ایک دوسرے کے تعاون کو بروکارئے لاتے ہوئے تعلیم کے اصل مقصد کو حاصل کیا جاسکے۔ آخر میں شرکاء میں شیلڈ زاور اسناد تقسیم کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :