چیف ایگزیکٹوآفیسرکیسکو کا برف باری سے متاثرہ بجلی کی لائنوں کا معائنہ

منگل 17 جنوری 2017 23:19

کوئٹہ۔17جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2017ء) چیف ایگزیکٹوآفیسرکوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) انجینئر رحمت اللہ بلوچ نے مستونگ میں مختلف مقامات پربرف باری سے متاثرہ 132KV اور 11KVکے ٹاورزاورکھمبوں کامعائنہ کیا۔ان کے ہمراہ چیف انجینئر کیسکو عتیق الرحمن، سپرنٹنڈنگ انجینئر صلاح الدین آغا، کرم بخش بادینی اوردیگرمتعلقہ حکام بھی ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیف ایگزیکٹوآفیسرنے کیسکوکے متعلقہ افسران ودیگرفنی عملہ کو مرمت اوربحالی کے کام کی رفتارکو تیزکرنے اورجلد ازجلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔اس کے علاوہ چیف ایگزیکٹوآفیسر کیسکو نے ہزارگنجی میں متاثرہ 132KV ٹرانسمیشن لائن کی عارضی مرمت کے کام کابھی معائنہ کیا جس سے مستونگ اورنوشکی ،دالبندین گرڈسٹیشنوں تک بجلی کی فراہمی بحال کردی گئی ہے تاہم لوڈکے مطابق مذکورہ گرڈسٹیشنوں کے سٹی فیڈروں اوردیگرعلاقوںکو بتدریج بجلی کی فراہمی شروع کردی جائے گی تاہم کیسکونے برف باری سے متاثرہ ٹرانسمیشن لائنوںکی بندش کے باعث صارفین کوپیش آنے والی مشکلات اورزحمت پر معذرت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :