آئین کے تحت صدر مملکت اور گورنر کو استثنیٰ حاصل ہے وزیراعظم کو نہیں،قمر زمان قائرہ

سیاسی جماعتوں کو دبانے کی بجائے ساتھ لیکر چلنے میں ہی فوج کیلئے بہتری ہے،نجی ٹی وی سے گفتگو

منگل 17 جنوری 2017 23:19

آئین کے تحت صدر مملکت اور گورنر کو استثنیٰ حاصل ہے وزیراعظم کو نہیں،قمر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماء قمر زمان قائرہ نے کہا ہے کہ آئین پاکستان کے تحت صدر مملکت اور گورنر کو استثنیٰ حاصل ہے وزیراعظم کو نہیں۔ سیاسی جماعتوں کو دبانے کی بجائے ساتھ لے کر چلنے میں ہی فوج کیلئے بہتری ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماء قمر زمان قائرہ نے کہا ہے کہ پانامہ پیپرز میں نام آنے کے بعد نواز نے خود کہا کہ میں اور میرے بچے تحقیقات کیلئے تیار ہیں۔

(جاری ہے)

پارلیمنٹ کے فلور پر آکر نواز شریف نے اپنی جائیداد کے متعلق پارلیمنٹ کو آگاہ کیا اب جب سپریم کورٹ میں کیس شروع ہوا ہے تو وزیراعظم کا وکیل وزیراعظم کے پارلیمنٹ میں بولے گئے جھوٹ پر استثنیٰ کا مطالبہ کردیا ہے آئین کے تحت استثنیٰ صدر اور گورنر کو حاصل ہے۔ وزیراعظم کو نہیں انہوںنے کہا کہ میمو گیٹ سکینڈل کیس میں نواز شریف شجاع پاشا سے مل کر خود کا کالٹ کوٹ پہن کر گئے تھے ہم نے کچھ قانونی مسائل کی وجہ سے خط نہیں لکھا تھا انہوں نے کہاکہ فوج کے لئے سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر چلنا ہی بہتر ہے سیاسی جماعتوں کو دبانا بہتر نہیں ہے۔(عابد شاہ)