خالق آباد،موسم سرما کی پہلی برفباری ،طویل خشک سالی کا خاتمہ ، زمینداروں اور مالداروں کیلئے باعث رحمت بن گئی

دیہات میں کچے مکانات گرنے اور پانی بجلی گیس نہ ہونے اور سڑکیں بند ہونے سے اشیاء خوردونوش کا سنگین بحران بھی پیدا ہوگیا ،لو گ شدید مشکلات کا شکار

منگل 17 جنوری 2017 23:26

خالق آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2017ء) موسم سرما کی پہلی برفباری نے جہاں طویل خشک سالی کا خاتمہ کیا اور زمینداروں اور مالداروں کے لئے باعث رحمت بنی دوسری طرف دیہاتوں میں کچے مکانات گرنے اور پانی بجلی گیس نہ ہونے اور سڑکیں بند ہونے کی وجہ سے اشیاء خوردونوش کا سنگین بحران بھی پیدا ہو ا ہے اور لو گ شدید مشکلات کا شکار ہے گزشتہ دنوں کی برفباری کی وجہ سے کوئٹہ، کراچی شاہراہ خالق آباد کے مقام پر باب خالق آباد پر شدید برف باری سے راستے بند ہوگیا تھا اس موقع پر نیشنل پارٹی کے اسیر رہنماء میر خالد خان لا نگو کی اپیل پر اہلیان خالق آباد نے برف میں پھنسے ہوئے مسافروں کے لئے اپنے گھر میں بلوچی روایات کے تحت مہمان نوازی کی اس موقع پر ڈی سی قلات عزیز اللہ غرشین، اے سی خالق آباد سلطان بگٹی، تحصیلدار خالق آباد اقبال کھوسہ، رسالدار میجر علی اکبر مینگل کی قیادت میں انتظامیہ اور اہلیان خالق آباد نے سڑکیں کھولنے کے لئے صبح وشام تندی سے کام کیا دو دن گزرنے کے بعد اب سیاحوں کی ایک بہت بڑی تعداد برفباری دیکھنے یہاں آئے ہیں اور باب خالق آباد سیاحوں کی توجہ کا خاص مرکز بنا ہوا ہے کراچی سے آنیوالے سیاحوں کی اکثریت کے لئے اسیر رہنماء میر خالد خان لانگو کی رہائش گاہ کوٹ لانگو میں رہائش کا بندوبست کیا گیا ہے اور کوٹ کے اندر بلوچی ’’گدان‘‘اور ٹینٹ بھی لگائے گئے ہیں اور بلوچی ’’سجی،یخنی‘‘ اور بلوچی کُرنو سے مہمانوں کے خاطر توزو کی جا رہی ہے اور سیاحوں کی آمد کی وجہ سے یہاں میلے کا سماں باندا ہوا ہے۔