وزیراعلیٰ بلوچستان کا اے ٹی ایف کے ہیڈ کانسٹیبل محمد امین کے کا دورہ پڑنے سے انتقال پر دلی رنج و غم کا اظہار

منگل 17 جنوری 2017 23:31

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2017ء) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے اے ٹی ایف کے ہیڈ کانسٹیبل محمد امین جو وزیراعلیٰ کے ساتھ ڈیوٹی سر انجام دے رہے تھے اور دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے کی ناگہانی وفات پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک تعزیتی پیغام میں وزیراعلیٰ نے سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم ایک محنتی اور فرض شناس اہلکار تھے انہیں ان کی وفات کا جان کر دکھ پہنچا ہے اور وہ لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا کرے۔

متعلقہ عنوان :