وزیر اعلی بلوچستان کا سینئر صحافی عاشق بٹ کے ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے پر افسوس کا اظہا ر

منگل 17 جنوری 2017 23:31

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2017ء) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے سینئر صحافی اور ایک قومی خبررساںادارے کے بیورو چیف عاشق بٹ کے ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں جلد اور مکمل صحتیابی عطا فرمائے ۔ وزیراعلیٰ نے سیکرٹری صحت کو ہدایت کی ہے کہ عاشق بٹ کو علاج و معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں جس کے تمام اخراجات صوبائی حکومت برداشت کرے گی۔

متعلقہ عنوان :