Live Updates

ْنواز شریف نے ثبوت بھی نہیں دئیے اور عدالت کے سامنے استثنیٰ کی بھیک بھی مانگ لی،نعم الحق

اٹک قلعے کے ذریعے جدہ نہیں اب سپریم کورٹ سے نکلنے والا رستہ سیدھا جیل جاتا ہے،ترجمان پی ٹی آئی

منگل 17 جنوری 2017 23:36

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2017ء) شرم و حیا بالائے طاق رکھتے ہوئے درباری سر شام سرکس سجالیتے ہیں. وزیر اعظم کو پارلیمان میں جھوٹ بولتے شرم آتی ہے نہ ہی عدالت سے استثنیٰ مانگتی. یہ بات پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات و مرکزی ترجمان نعیم الحق نے حکومتی شخصیات کی پریس کانفرنس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم پارلیمان میں اپنے خطاب کے ایک ایک لفظ سے مکر گئی.

نواز شریف نے کہا ثبوت دیں گے اور استثنیٰ نہیں مانگیں گی. نواز شریف نے ثبوت بھی نہیں دیے اور عدالت کے سامنے استثنیٰ کی بھیک بھی مانگ لی. نعم الحق نے کہا کہ عدالت میں وکیل کو خالی ہاتھ بھجوا کر وزیر اعظم میڈیا میں طوفان بدتمیزی برپا کرواتے ہیں. بیچارہ وکیل روزانہ عدالت میں جمع منفی کرتا ہے مگر نواز شریف کو شرمندگی سے نہیں بچاپاتا. انہوں نے مزید کہ کہ یہ جتنا جھوٹ بولیں گے اتنے ہی نامراد ہوں گی. کتنی ہی بدزبانی، بلیک میلنگ اور بدتمیزی کر لیں نواز شریف کو نہیں بچ سکتی. اٹک قلعے کے ذریعے جدہ نہیں اب سپریم کورٹ سے نکلنے والا رستہ سیدھا جیل جاتا ہی.آمروں سے این آر او لینے والے نواز شریف کو قوم کوئی این آر او نہیں دے گی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات