رینجرز کے اختیارات کا مسئلہ دو تین دن میں حل ہو جائے گا ،اداروں کی قربانیوں سے کراچی میں امن قائم ہو ا، اداروں کو متنازعہ نہیں بنانا چاہیئے،وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر اطلاعات مولا بخش چانڈیو کی میڈیا سے گفتگو

منگل 17 جنوری 2017 23:36

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2017ء) وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر اطلاعات مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ رینجرز کے اختیارات کا مسئلہ دو تین دن میں حل ہو جائے گا ،اداروں کی قربانیوں سے کراچی میں امن قائم ہو اہے، اداروں کو متنازعہ نہیں بنانا چاہیئے یہ بات انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہی انہوں نے کہاکہ رینجرز و پولیس نے سندھ میں بہتر کاکردگی دکھائی ہے اداروں کی قربانیوں سے کراچی میں امن قائم ہو اہے ہمیں اداروں کو متنازعہ بنانے سے گریز کرنا چاہیئے انہوں نے کہاکہ مردم شماری ایک قومی فریضہ ہے اسے سیاسی نہیں بنانا چاہیئیانہوں نے کہا کہ ہم بھی اداروں کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ ملکی مفادات کا تحفظ ہو ۔

(جاری ہے)

قبل ازیں مولابخش چانڈیو کو حیدرآباد ٹول پلازہ پہنچنے پرپی پی پی کارکنان کی جانب سے والہانہ استقبال کیاگیا اور انہیں ایک بڑی ریلی کی صورت میں ان کی رہائش گا تک لایا گیا اس موقع پر پی پی پی کے صغیر قریشی ، فیاض شاہ ، علی محمد سہتو ، برکت ببر،نجیب ابڑو ، نور النساء کے علاوہ پی پی پی کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی ۔