حلفاً کہتا ہوں جنرل طارق اور ناصر الملک سے کبھی نہیں ملا، نواز شریف کے خلاف سب سے بڑا ثبوت پاناما لیکس میں نام آنا ہے ، وہ اس کیس میں بری تو ہو سکتے ہیں لیکن باعزت بری نہیں ہو سکتے، وزیر اعظم کو اسمبلی کی تقریر جھوٹی ثابت ہونے کا ڈر ہے، اسی لئے استثنیٰ کے پیچھے بھاگ رہے ہیں،پاکستان کرپشن اور غربت میں ڈوب رہا ہے
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا نجی ٹی وی کو انٹرویو
منگل 17 جنوری 2017 23:38
(جاری ہے)
عمران خان نے کہا کہ نوازشریف کی تقریر اور ان کے بچوں کے بیان میں تضاد ہے ،وزیراعظم کے وکیل نے کہا منی ٹریل کی کوئی دستاویزات نہیں ہیں مگر وزیراعظم نے اسمبلی میں یہ کہا تھا کہ تمام دستاویزات موجود ہیں ،وزیراعظم کو ڈر ہے کہ اسمبلی کی تقریر جھوٹ ثابت ہوگئی تو نااہل ہو جائیں گے اس لئے استثنیٰ مانگ رہے ہیں اگر انہوں نے جھوٹ نہیں بولا تو انہیں استثنیٰ مانگنے کی کیا ضرورت ہے حالانکہ انہوں نے اسمبلی میں لکھی ہوئی تقریر پڑھی تھی ۔
انہوں نے کہا کہ نوازشریف لندن کی پراپرٹی چھپانے کیلئے بھی جھوٹ بول رہے ہیں ،لندن فلیٹس تو کچھ بھی نہیں ان کی اور بھی بہت زیادہ جائیدادیں ہیں ، عوام کا پیسہ چوری ہوا ہے وزیراعظم کو اس کا جواب دینا پڑے گا کیونکہ حقیقی جمہوریت میں سربراہ جوابدہ ہوتا ہے ۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ پانامہ لیکس میں وزیراعظم کا نام آنا ہی ان کے خلاف سب سے بڑا ثبوت ہے ،آئی سی آئی جے کے مطابق مریم نوازلندن فلیٹس کی مالک ہیں ،نوازشریف نے سب جائیداد اپنے بچوں کے نام پر رکھی ہوئی ہے ،پاکستان کرپشن اور غربت میں ڈوب رہا ہے جبکہ ایک چھوٹا سا طبقہ پیسہ چوری کر کے ملک سے باہر لے جا رہا ہے ، حسن نواز650کروڑ روپے کے فلیٹ میں رہتے ہیں ،پہلی بار جاوید ہاشمی کے بیان پر زبان کھولتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ حلفاً کہتا ہوں جنرل طارق اور ناصر الملک سے کبھی نہیں ملااور عدالت کے ذریعے مارشل لاء لگ ہی نہیں سکتا ،ہم نے آئندہ الیکشن کی تیاری شروع کر دی ہے اور ہم شہباز شریف کے خلاف بھی کیس دائر کرنے جا رہے ہیں ۔مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.